چہلم امام حسین،جلوس برآمد،موبائل سروس جزوی طورپرمعطل

موبائل سروس بھی معطل رہے گی
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/Aslive-Ftg-Saud-Chehlum-Jaloose-Khi-08-10.mp4"][/video]

حضرت امام حسین ؓ کا چہلم آج عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔ کراچی میں جلوس کے روٹ پر موبائل سروس بند ہونگی، جب کہ رات 12 بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ دیگر شہروں میں بھی ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے۔ کراچی سميت پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور ديگرشہروں ميں سيکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کيے گئے ہيں۔

چہلم کے موقع پر مجالس جلوسوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ عزاداروں کیلئے جگہ جگہ سبيلیں بھی لگائی گئی ہیں۔ جلوس کے راستوں کی کیمروں سے سیکیورٹی کی جائے گی۔

رات گئے ہی کراچی ميں مرکزی جلوس کی گزر گاہوں کو کنٹينر لگا کر سيل کرديا گيا، جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذريعے جلوس کے راستوں پر قائم دکانوں کی چيکنگ کی گئی۔

مرکزی جلوس کی سيکيورٹی پر 5 ہزار سے زائد اہلکار اپنی ڈيوٹی سرانجام ديں گے۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں ميں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر آج رات 12 بجے تک پابندی ہوگی۔ بزرگ، بچے، خواتین، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔ حکومت سندھ نے چہلم پر صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر رکھا ہے۔

[caption id="attachment_2059996" align="alignright" width="960"] چہلم امام حسین: ٹریفک پلان کی تفصیلات[/caption]

جلوس کی گزر گاہ

چہلم کے موقع پر 8 اکتوبر صبح 9 بجے جلوس مارٹن روڈ امام بارگاہ سے نشترپارک پہنچے گا۔ جس کے بعد مرکزی جلوس دوپہر 1 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ مرکزی جلوس نشتر پارک، سر شاہنواز بھٹو روڈ، فادر جیمس روڈ سے گزرے گا۔ جس کے بعد جلوس محفل شاہ خراساں پر آنے کے بعد ایم اے جناح روڈ، مینس فیلڈ اسٹریٹ کا راستہ اختیار کریگا۔

بعد ازاں جلوس پریڈی اسٹریٹ سے دوبارہ ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے روٹس پر موبائل سروس معطل رہے گی، جب کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں ایک روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

جلوس کیلئے متبادل روٹس

جلوس برآمد ہوتے ہی تمام ٹریفک کو سولجربازار، کوسٹ گارڈز، انکل سریا چوک سے جوبلی موڑ دیا جائے گا۔

ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک کو لسبیلہ سے نشتر روڈ اور گارڈن موڑ دیا جائے گا۔ جب کہ لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو ڈاک خانہ، پرانی سبزی منڈی اور یونیورسٹی روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

اسٹیڈیم سے آنے والے افراد نیو ایم اے جناح روڈ سے کشمیر روڈ، شارع قائدین اور شارع فیصل اختیار کر سکتے ہیں۔ سپر ہائی وے سے لیاقت آباد، ناظم آباد نمبر2، سائٹ اور حبیب بینک چورنگی سے ماڑی پور جایا جاسکتا ہے۔

نیشنل ہائی وے سے شہر جانے والے راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، حسن اسکوائر سے سائٹ کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔

TRAFFIC PLAN

Tabool ads will show in this div