مخدوم جلیل الزمان کی پلی بارگین منظور

جلیل الزمان 10 سال کے لیےنااہل قرار دے دیا گیا
Oct 07, 2020

احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنماء مخدوم امین فہیم کےصاحبزادے مخدوم جلیل الزمان کی پلی بارگین کی منظور کرلی۔

احتساب عدالت نے پلی بارگین کی درخواست منظور ہونے کے بعد مخدوم جلیل الزمان کو 10 سال کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے رہا کرنےکا حکم دیا ہے۔

نیب حیدرآباد نے پلی بارگین کا تمام عمل مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی جبکہ مخدوم جلیل الزمان نے نیب کو 1.5 کروڑروپے کا پے آرڈر جمع کروایا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے کرپشن کے الزام کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو نے جلیل الزماں کو سپرہائی وے سے حراست میں لیا تھا۔

Plea bargain

Tabool ads will show in this div