عروہ اورفرحان کی فلم"ٹچ بٹن"کا کیمرہ کلوز

عروہ حسین اور فرحان سعید کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم ٹچ بٹن کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔
انسٹا پرعروہ نےفلم کی پوری کاسٹ کے ساتھ گروپ فوٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا " کمیرہ کلوز"۔
فلم کی کاسٹ میں فرحان سعید، فیروز خان ،ایمان علی ، سونیا حسین سمیت دیگر نامور اداکار شامل ہیں۔
فلم”ٹچ بٹن“ میں ایمان علی اپنے کیرئیر کے ایک منفرد کردارمیں نظر آئیں گی جبکہ فلم کے ذریعے فرحان سعید بھی بڑے پردے پر ڈیبیو کرینگے، فلم کی موسیقی ایڈرین ڈیوڈ ایمانوئل اور نوید ناشاد نے ترتیب دی ہے۔
فرحان سعید نےاس فلم میں اداکاری کےعلاوہ ایک گانا گایا اورموسیقی کا کچھ حصہ بھی خود ترتیب دیا ہے۔ فلم میں گلوکارعاصم اظہرکی آواز بھی سنائی دے گی۔
فلم "ٹچ بٹن" کا ٹیزربالی ووڈ کےکس گانے کی یاددلاتا ہے؟
اس سے قبل فروری میں فلم کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا تھا۔
فلم کی زیادہ تر شوٹنگ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب اور لاہور کے نواحی علاقوں میں کی گئی جبکہ فلم کے آخری سپیل کی شوٹنگ ترکی میں کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ فلم کی کہانی فائزہ افتخار کی ہے جبکہ ڈائریکٹرقاسم علی مرید ہیں۔