پشاور:اسلامیہ کالج یونیورسٹی کاانٹرنیٹ کنکشن معطل،آن لائن کلاسزبند

فنڈز کی عدم موجودگی
Oct 07, 2020

پشاورکی تاریخی اسلامیہ کالج یونیورسٹی بھی مالی مشکلات کا  شکار ہوگئی ہے اورفنڈز کی عدم موجودگی کے باعث انٹرنیٹ کا بل تک ادا نہ کیا جاسکا۔

انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے ذمے 9ماہ کا 4 کروڑروپےسے زائد کا بل واجب الادا ہے۔فنڈزکی عدم موجودگی کےباعث انٹرنیٹ کابل تک ادا نہ کیاجاسکا۔

یونی ورسٹی دستاویزکےمطابق ہائرایجوکیشن کمیشن نےانٹرنیٹ سروس بند کردی ہے جس سے تحقیق کاعمل بند ہوگیا ہے۔۔

یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر محمد ابرار نے بتایا کہ کروناکےسبب یونیورسٹی مالی بحران سےدوچارہےاورہائرایجوکیشن کمیشن کے ساتھ انٹرنیٹ بل کی ادائیگی پربات کی گئی ہے۔

islamia college peshawar