کراچی: جعلی وردی پہن کر گشت کرنے والا ملزم گرفتار
شوقیہ پولیس کی وردی سلوائی، ملزم
[caption id="attachment_1993041" align="alignnone" width="800"]
فوٹو: آن لائن[/caption]

کراچی میں پوليس کی جعلی وردی پہن کر گشت کرنے والا جعلی اے ایس آئی گرفتار کر لیا گيا۔
مدینہ کالونی پولیس نے اسنيپ چيکنگ کے دوران وردی ميں ملبوس شخص کو روکا تھا۔ ملزم کے قبضے سے اے ايس آئی کے جعلی کارڈز برآمد ہوئے۔
ملزم عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ اس نے شوقيہ پوليس کی وردی سلوائی تھی۔
مقدمہ درج کرکے تحقيقات شروع کر دی گئیں۔