زمبابوے کےخلاف سیریز،قومی ٹیم کااعلان 19 اکتوبرکوہوگا

ملتان میں ایک روزہ انٹرا اسکواڈ میچ کی منصوبہ بندی

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ زمبابوے کےخلاف سیریز کےلیے قومی ٹی20 اورایک روزہ ٹیموں کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

منگل کوچیف سلیکٹرمصباح الحق نےقذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کےمیچزدیکھے۔ انھوں نے بتایا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کا اعلان نیشنل ٹی 20 کپ مکمل ہونے کے بعد کریں گے۔

مصباح الحق نے بتایا کہ زمبابوے کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے کے لیے 22 یا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے،ملتان میں ایک روزہ انٹرا اسکواڈ میچ کی منصوبہ بندی کی ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ نیشنل ٹی 20 کپ فرسٹ اورسیکنڈ الیون میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتےہیں،اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لڑکوں کوزمبابوے اورنیوزی لینڈ کے خلاف موقع دے سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں نئے کھلاڑی بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں تاہم زمبابوے کے خلاف سیریز میں سینئرز کو آرام دینا ہے یا نہیں اس پر سوچ و بچار جاری ہے۔

Tabool ads will show in this div