پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سرگرمیاں بحال ہونے لگی

کیمپ میں 27 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
Pak Women afp فوٹو: اے ایف پی

 کرونا وائرس کی وباء کے باعث معطل ہونے والی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سرگرمیوں کا آغاز 8 اکتوبر سے کراچی میں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں طلب کردہ 27 خواتین کرکٹرز 24 روزہ کیمپ میں اپنی فٹنس اور اسکلز میں بہتری لانے کے ساتھ میچ پریکٹس کے لیے مشقیں کریں گی۔

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 7 سے 8 ماہ بعد ویمنز کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے پر وہ بہت خوش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوڈ ہیمپ کی بطور ہیڈ کوچ تقرری کے بعد ہم سب ان کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہیں، بطور کپتان وہ چاہتی ہیں کہ ان کی ٹیم دنیا کی 4 بہترین ٹیموں میں شامل ہو، اس لحاظ سے ان کے ذہن میں بھی چند منصوبے ہیں جس پر غور کیا جاسکتا ہے۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی تجربہ کار بیٹر جویریہ خان کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ کی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز پر بہت خوش ہیں، جس کھیل سے محبت ہو اور وہ کھیلنے کی دوبارہ اجازت مل جائے تو ایک کھلاڑی کی حیثیت سے آپ کو اور کیا چاہیے، نئے ہیڈ کوچ کا تقرر بھی ہوچکا، ہم سب کو اب صرف میدان میں واپسی کا انتظار ہے۔

پی سی بی نے کیمپ کے لیے جن 27 خواتین کھلاڑیوں کو کراچی طلب کیا ہے، ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔

ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، ناہیدہ خان، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ رؤف، جویریہ خان، کائنات امتیاز، کائنات حفیظ، ماہم طارق، منیبہ علی، نجیہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، صباء نزیر، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔

NATIONAL STADIUM

WOMEN CRICKET TEAM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div