Technology

ایپل کے 1لاکھ سے زائد آئی فونز چوری ہوگئے

کینیڈین کمپنی پر جرمانہ
Oct 06, 2020
فائل فوٹو
فائل فوٹو
?????????????????????????????????????????????????????????
?????????????????????????????????????????????????????????
[caption id="attachment_2059691" align="alignright" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

معروف آئی ٹی کمپنی ایپل کے 1 لاکھ سے زائد آئی فونز اور دیگر قیمتی آلات ری سائیکلنگ کے دوران غائب کردیئے گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق معروف کمپنی ایپل کو اپنی ڈیوائسز کی ری سائیکلنگ کے معاملے میں اس بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق ایپل کو تقریباً 1 لاکھ سے زائد موبائل فونز اور دیگر ڈیوائسز کی چوری کا سامنا کرنا پڑا۔

ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے کینیڈا کی فرم کو سال 2015 سے 2017 کے درمیان تقریباً 5 لاکھ 76 ہزار 880 ڈیوائسز ری سائیکلنگ کیلئے دی گئیں تھین۔ جس میں 5 لاکھ 31 ہزار 996 آئی فونز، 25 ہزار 673 آئی پیڈز اور 19 ہزار 277 اسمارٹ واچز شامل ہیں۔

ایپل کمپنی نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ کینیڈین کمپنی جی ای ای پی کی اسکروٹنی میں اس کی تقریباً 1 لاکھ 3 ہزار 845 ڈیوائسز شامل نہیں۔ ری سائیکلنگ کمپنی کے ملازمین نے مذکورہ تعداد میں ڈیوائسز کو چوری کیا اور پھر انھیں اپنے طور پر ہی فروخت کردیا۔

ایپل نے یہ بھی کہا کہ جب اس نے سیریل نمبر کے اعتبار سے اپنی ڈیوائسز کو چیک کیا تو ان میں سے 18 فیصد سے زائد یعنی 1 لاکھ 3 ہزار 845 ڈیوائسز مختلف سیلولر نیٹ ورک پر فعال دکھائی دیں۔

مذکورہ غائب ان ڈیوائسز کی دوبارہ فروخت یا پھر چوری کرکے فروخت موبائل صارف کیلئے نقصان دہ ہے، کیونکہ ایسی ڈیوائسز سیکیورٹی کے اسٹینڈرڈ پر پورا نہیں اترتیں۔

واضح رہے کہ ایپل نے کینیڈین کمپنی کے ساتھ کام پہلے ہی ختم کردیا تھا، جب کہ جنوری میں اس کمپنی کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا گیا تھا، تاہم جی ای ای پی کمپنی نے ایپل کے تمام دعوؤں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

Tabool ads will show in this div