صنم چوہدری کی فیملی میں نئے ممبرکااضافہ

نومبر 2019 میں امریکا میں مقیم میوزیشن سومی چوہان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ صنم چوہدری کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
صنم چوہدری نے انسٹاگرام پر شوہر اور بیٹے کے ہمراہ تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا " الحمد اللہ، ہماری دنیا ۔۔ شاہ ویر چوہان "۔
View this post on InstagramAlhamdulillah Sharing with you all... our world ... ♥️SHAHVEER CHOHAN ♥️
بچے کی پیدائش پر گھر میں تقریب کا اہتمام کرنے والی صنم نے بتایا کہ اس بھرپورسجاوٹ کا اہتمام زی لینڈ زیسٹ ایونٹس نے کیا ہے۔ اداکارہ نے تصاویرشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ شاہ ویربڑاہوکر یہ سب یادرکھے گا۔
View this post on InstagramHappy parents .. super blessed ♥️ Decore by @zealandzesteventss
صنم نے مداحوں سے یہ اندازہ لگانے کا بھی کہا کہ بتائیں ان کے بچے کا نام کس نے رکھا ہوگا؟۔
اداکارہ نے اس تقریب کیلئے بنائے گئے رنگا رنگ کھانوں کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا کہ یہ تمام ڈشز ان کی بہن ارم نے بنائی ہیں جو اپنا کچن چلاتی ہیں۔
بہن کا شکریہ اداکرتے ہوئے صنم نے لکھا " اور جب آپ کی بہن آپ کے خاص دن پر خاص اہتمام کرے، گھرکے بنے سب سے زیادہ مزیدار کھانے کیلئے تھینک یو بہنی "۔
ڈرامہ سیریل گھرتتلی کاپر، آسمانوں پر لکھا، میرے مہرباں، کٹھ پتلی اورمیرے ابوجیسے معروف ڈرامہ سیریلز میں صلاحیتوں کے جوہردکھانے والی صنم چوہدری شادی کے بعد اسکرین سے دور ہیں تاہم سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے بھرپور رابطے میں رہتی ہیں۔