خون خرابہ اور تشدد کا خاتمہ چاہتے ہیں، زلمے

ملاقات میں جنرل ملر بھی موجود
فائل فوٹو

نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امريکا افغانستان ميں جنگ کا خاتمہ اور سياسی تصفيے کا خواہاں ہے۔ افغان صدر سے کہا ہے کہ امن کا موقع ضائع نہيں کرنا چاہيے۔

امريکا کے خصوصي ایلچی زلمے خليل زاد نے قطر ميں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے میں امن اور دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر امریکی جنرل ملر بھی موجود تھے۔

زلمےخليل زاد کا کہنا تھا کہ امريکا افغانستان ميں جنگ کا خاتمہ اور سياسی تصفيے کا خواہاں ہے اور یہ بات افغان صدر کو بھی واضح کی ہے کہ امن کا موقع ضائع نہيں کرنا چاہيے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا تمام فریقوں کی جانب سے امن عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ امریکا افغانیوں کی مدد کیلئے تیار ہے۔ ہمسائیہ ممالک میں امن عمل میں تعاون کریں۔ افغانوں کا خون خرابہ نہیں ہونا چاہیے، مستقل جنگ بندی سے تشدد کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن عمل کی حمایت اور ایک دوسرے پر اعتماد کر کے کئی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ امریکا چاہتا ہے کہ افغان عوام کے مفاد کیلئے امن مذاکرات کا عمل تیز کیا جائے۔

ZALMAY KHALILZAD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div