وزیراعظم پشاور پہنچ گئے، گورنر ہاؤس میں بریفنگ

PM psh meeting

پشاور : وزیراعظم نواز شریف گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گئے، ریسکیو ادارے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر بریفنگ دے رہے ہیں، میاں صاحب متاثرین زلزلہ سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم زلزلہ متاثرین کی امداد کی خود نگرانی کررہے ہیں، میاں نواز شریف زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ خیبرپختونخوا پہنچ گئے، گورنر ہاؤس پشاور میں انہیں ریسکیو اداروں نے جانی و مالی نقصانات اور امداد سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی، وزیراعلیٰ پرویز خٹک، وفاقی اور صوبائی ریسکیو اداروں کے سربراہان سمیت اعلیٰ شخصیات موجود تھیں۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں زلزلے سے 222 افراد جاں بحق اور 1688 زخمی ہوئے، سب سے زیادہ متاثرہ ضلع چترال کیلئے ایک ہزار خوراک کے تھیلے، بھجوادیئے گئے جبکہ ہر ضلع میں 2 ہزار خیمے اور 2 ہزار کمبل بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

ریسکیو اداروں نے وزیراعظم نواز شریف کو بتایا کہ 8.1 شدت کے زلزلے سے صوبے میں 8 ہزار 453 مکانات کو نقصان پہنچا۔ سماء

PM

KPK

pak army

LAND SLIDING

GILGIT BALTISTAN

MET OFFICE

governor house

#earthquakeinpakistan

Shangla

damages of earthquake

ikstandswitheqvictims

quake

Relief Operation

Gazar

glashier

Aftershocks

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div