لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈصفدرکی حفاظتی ضمانت منظور

شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں
Oct 05, 2020

لاہورہائی کورٹ نےبغاوت کے مقدمے میں مسلم ليگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی 10 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نےگوجرانوالہ کے تھانے ميں درج بغاوت کے مقدمے ميں حفاظتی ضمانت کے ليےلاہور ہائی کورٹ سے رجوع کيا۔

درخواست ميں موقف اختيار کيا گيا کہ وہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں لیکن انہيں گرفتاری کا خدشہ ہے،اس ليے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روکتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی 10 اکتوبرتک ضمانت منظورکرلی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ليگی رہنما کا کہنا تھا کہ مادرملت سے نوازشريف تک مسلم ليگ کو بغاوت کے پرچے ورثے ميں ملے ہيں۔

CAPTAIN SAFDAR

Tabool ads will show in this div