ہمت اورحوصلہ ہوتوکینسرسےچھٹکاراممکن ہے،سیمی جمالی

کہ رجسٹریشن نہ ہونے سے کینسر کی اقسام سامنے نہیں آرہیں

کراچی کےجناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کےباوجود اپنےفرائض بھی بخوبی انجام دے رہی ہیں۔

سماء سےبات کرتےہوئے ڈاکٹرسیمی جمالی نے کینسرکےمرض سے متعلق گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمت اور حوصلہ ہو تو اس مرض سےباآسانی چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

سیمی جمالی نےبتایا کہ طلاق اورازدواجی مسائل کےخوف سےخواتین کینسرچھپاتی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں کینسرکامرض بڑھ رہا ہے،اللہ انسان کواتناامتحان میں ڈالتاہےجتناوہ برداشت کرسکے۔سیمی جمالی نے یہ بھی بتایا کہ رجسٹریشن نہ ہونے سے کینسر کی اقسام سامنے نہیں آرہیں۔

CANCER

Tabool ads will show in this div