راستے کا تنازعہ: باپ بیٹی پر تیزاب پھینک دیا گیا

مبینہ ملزمان کے خلاف تھانہ شہرسلطان میں مقدمہ درج

Muzaffargarh

مظفر گڑھ کے علاقے شہر سلطان میں راستے کے تنازعہ پر ملزمان نے باپ اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔

تھانہ شہر سلطان کی حدود موضع بیربند میں تیزاب گردی کا واقعہ رونما ہوا۔ ملزمان نے راستہ نہ دینے پر باپ اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب گرنے سے 15 سالہ لڑکی کی پشت جھلس گئی جبکہ باپ معمولی زخمی ہوا۔

 واقعے کے فورا بعد مقامی اور ریسکیو اہلکاروں نے باپ بیٹی کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر شہر سلطان منتقل کیا۔

متاثرہ لڑکی کے والد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم عدالتی ثمن دستخط کرانے کے بہانے گھر آئے مجھ پر اور میری بیٹے پر تیزاب پھینک دیا۔ ہمارا اور ملزمان کا پہلے سے ہی راستے کے تنازعہ پر کیس چل رہا تھا۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزمان کے خلاف تھانہ شہر سلطان میں مقدمہ نمبر 379/20 درج کرلیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

MUZAFFARGARH

Tabool ads will show in this div