ادارےپہلےسےزیادہ مضبوط ہیں،شیخ رشید
وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ اپوزیشن کی جنگ فوج،عدلیہ اور نیب کے خلاف ہے لیکن ادارے پہلے سےزیادہ مضبوط ہیں۔
سماء سےخصوصی بات کرتےہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمیں 5 سال پورے کرنےدیں،فیصلہ عوام پر چھوڑ دیں،عوام جوبھی فیصلہ کریں گےہمیں قبول ہوگا۔
وزیرریلوےنے کہا کہ اپوزیشن تحریک کی اِس جنگ میں وزیراعظم جیتیں گے،جلسے فضل الرحمان کریں گےاوریہ لوگ پلاننگ کے تحت طلباء کو مدرسوں سے لانے لگے ہیں،مفتی محمود نے بھی تحریک چلائی تھی ،سب کو اُس کا انجام یاد ہونا چاہیے۔
اپوزیشن کےفیصلوں پرتنقید:۔
شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ الیکشن تینوں جماعتوں نے ایک دوسرے کےخلاف لڑنا ہے،اپوزیشن والوں کی جنگ فوج ،عدلیہ اور نیب کے خلاف ہے،ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ ادارے پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں،یہ ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر اِس کھیل میں ٹریپ ہونگے۔وزیرریلوےنے یہ بھی کہا کہ ایسےفیصلےاِن سب کومروائیں گے۔
نون لیگ کی پالیسی پرتبصرہ:۔
شیخ رشید نے اپوزیشن سے متعلق مزید کہا کہ آصف زرداری کی بات چھوڑیں ،خود نون لیگ کا شاہد خاقان اورخواجہ آصف پر اعتبار نہیں،جب بھی وقت آیا تونوازشریف نےکہا کہ بس میں ہوں اورمیری بیٹی مریم ہے،دونوں باپ بیٹی اپنی پارٹی کی تباہی پرآخری مہر ثبت کریں گے۔
استعفوں سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی استعفےنہیں دے گی،اِن سےالگ بھی ہوسکتی ہے،پیپلز پارٹی اگرآج سندھ سےہاتھ اٹھائےگی توکل سندھ کونہیں پائے گی،الیکشن ہونگے تو ہم عوام کے سامنے اِن سب کا کچا چٹھا کھولیں گے۔
عمران خان سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان مختلف آدمی ہے،وہ ڈرنے والا نہیں،عمران خان نے کہہ دیا ہےکہ اقتدارچھوڑدوں گا لیکن این آر او نہیں دوں گا۔