کراچی میں واٹر بورڈ نے پانی کے ناغے کا نظام متعارف کرا دیا
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی میں کے ای ایس سی کی جانب سے چارگھنٹے روزانہ بجلی کی بندش کے باعث واٹر بورڈ نے پانی کے ناغے کا نظام متعارف کرا دیا۔
کراچی واٹر بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کے ای ایس سی کی جانب سے چار گھنٹے بجلی بند رکھی جا رہی ہے جس سے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کے ناغے کا نظام نافذ کر دیا گیاہے۔۔ چوبیس نومبر پیرکوگلشن اقبال میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند رہے گی۔
مختلف علاقوں میں پانی کے ناغے کا اعلان روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ سماء