پی ڈی ایم کاکوئٹہ میں جلسہ 18 اکتوبر کو ہوگا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا جسلہ موخر کرکے 18 اکتوبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے تحریک کا آغاز کوئٹہ سے کرنے کیلئے 11 اکتوبر کو جلسے کا اعلان کیا تھا جبکہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام کا بھی جلسہ شیڈول تھا۔
اتحادی جماعتوں نے دوبارہ مشاورت کرکے دونوں جلسوں کو ایک جگہ ملانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 18 تاریخ مقرر کردی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی جلسے کی مشترکہ میزبانی کریں گی۔
جلسہ سے مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز، اختر مینگل اور عبدالمالک بلوچ سمیت دیگر اپوزین جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔
مولانا غفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یوآئی کے زیراہتمام 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب تمام جماعتوں کا مشترکہ جلسہ 18 اکتوبر کو ہوگا۔