ایس او پیز کی خلاف ورزی،80 گاڑیاں ضبط

مجموقعی طور پر 252 چالان ہوئے
فائل فوٹو

کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر پولیس نے متعدد گاڑیاں ضبط جب کہ کئی افراد کو چالان کردیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں کرونا ايس او پيز کی خلاف ورزی پر شہر کے مختلف زون میں کارروائياں کی گئیں۔ ساؤتھ زون ميں ٹریفک پولیس نے 101 گاڑيوں کے چالان کر کے 40 گاڑياں ضبط کرلیں۔

دوسری جانب سٹی زون ميں ٹریفک اہل کاروں نے 53 چالان کیے اور 33 گاڑياں ضبط کرلیں۔ سينٹرل ميں 15 اور ايسٹ زون ميں 8 چالان کیے گئے اور 8 گاڑياں ضبط کرلی گئیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کورنگی زون ميں 22 چالان اور 7 گاڑياں ضبط کی گئیں۔ ويسٹ ميں 27 اور ملير زون ميں 46 چالان کئے گئے۔ مجموعی طور پر 272 چالان اور 88 گاڑياں ضبط کی گئی ہیں۔

CHALLAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div