کراچی:ٹک ٹاک کا شوق 13سالہ بچے کی جان لے گیا
بچے کے کزن بھی حادثے میں زخمی
ٹک ٹاک اسٹار بننے کا شوق 13 سالہ بچے کی جان لے گیا۔ لیاری ایکسپریس وے پر 13 سالہ لڑکا تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ سلمان ٹک ٹاک اسٹار بننا چاہتا تھا۔ مقتول کا تعلق ابو الحسن اصفہانی روڈ سے متصل کچی آبادی بھکر گبول گوٹھ سے تھا۔
بچہ سلمان 3 دوستوں کيساتھ لیاری ایکسپریس وے گيا تھا، جہاں ویڈیو بنانے کے بعد پیدل ایکسپریس وے سے اُتر ہی رہا تھا کہ تیز رفتار ہائی روف وین نے سلمان اور اُس کے دوستوں کو روند ڈالا۔
آٹھویں جماعت کا طالبعلم سلمان گھر سے جھوٹ بول کر نکلا تھا کہ کرکٹ کھیلنے جا رہا ہوں۔ اہل خانہ نے حکومت سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔
پولیس نے حادثے کےذمہ دار ڈرائیور کو حراست میں لے ليا، تاہم سلمان کے اہل خانہ کی جانب سے معاف کرنے پر چھوڑ ديا گيا۔