Technology

فیس بک صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

جس کے بعد انسٹاگرام اور فیس بک چیٹ پر علیحدہ جانے کی ضرورت نہیں
Oct 03, 2020
facebook

فیس بک نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے بعد اب انہیں انسٹاگرام اور فیس بک چیٹ کیلئے علیحدہ علیحدہ میسنجر پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہےکہ فیس بک اور انسٹاگرام ایپلیکیشن استعمال کرنے والے صارفین اب کسی ایک ایپ سے دونوں ایپلیکشنز پر چیٹ کرسکیں گے۔

فیس بک کی جانب سے اس سروس کو متعارف کرانے کے بعد صارفین کو اب اپنے دوستوں اور پیاروں سے رابطہ رکھنے میں آسانی ہوگی تاہم کچھ لوگ انسٹاگرام تو کچھ فیس بک کے استعمال سے گریز کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ فیس بک کی جانب سے تمام میسجنگ ایپس یعنی فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو اکٹھا کرنے پر کام کیا جارہا ہے اور یہ فیچر ممکنہ طور پر اسی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

Tabool ads will show in this div