شہداد کوٹ: پولیس مقابلے میں تین اہلکارشہید، دو ڈاکو ہلاک
اسٹاف رپورٹ
قمبر : قمبر شہداد کوٹ میں پولیس مقابلے میں تین اہلکارجاں بحق جبکہ جوابی کارروائی میں دو ڈاکو مارے گئے۔
قمبر شہداد کوٹ میں پولیس گشت پر تھی کہ ڈاکوؤں سے سامنا ہو گیا۔ پولیس نے انہیں ہتھیار ڈالنے کا کہا تو وہ کھیتوں میں فرار ہوگئے۔
پولیس نے تلاش شروع کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ ایس ایچ او عبدالخالق سمیت تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے اس کے باوجود دوگھنٹے تک مقابلہ جاری رکھا۔
اس مقابلے کے دوران دو ڈاکو بھی مارے گئے ۔۔ تینوں زخمی اہلکاروں کو چانڈکا میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ سماء