ٹوبہ ٹیک سنگھ: ساس کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا۔ ساس کو قتل کرکے لاش نہر میں بہانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل ملزم نے گھریلو جھگڑوں پر ساس کو قتل کرکے لاش نہر میں بہا دی تھی۔ واقعہ تھانہ صدر کمالیہ میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہٰ قتل بھی برآمد کرلیا۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ 5 روز قبل نہر سے نامعلوم خاتون کی تشدد شدہ لاش برآمد کی گئی تھی، جس کی بعد ازاں شناخت راجن بی بی کے نام سے کی گئی۔ ڈی پی او کے مطابق واقعہ کی تفتیش کا آغاز ہوا تو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیس ملزم تک پہنچی۔
دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر آلہٰ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر رانا عمر فاروق کی جانب سے تفتیشی ٹیم کیلئے نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے، جب کہ اہل کاروں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔