سابق جرمن سفارتکار کے رکھے گئے کچرا دان غائب

سال 2019 میں تین کچرا دان لگائے گئے تھے
Oct 03, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/Martin-Kobler-Dust-Bin-Isb-Pkg-03-10.mp4"][/video]

پاکستان کی خوبصورتی کے پرستار سابق جرمن سفارت کار مارٹن کوبلر کے رکھے گئے تینوں کچرا دان غائب ہوگئے۔

 سابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے سال 2019 میں جاتے جاتے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں 3 کچرا دان بھی نصب کیے تھے۔ انکا مقصد یہ شعور اجاگر کرنا تھا کہ پلاسٹک الگ، کانچ الگ اور کاغذ الگ کچرا دان میں ڈالے جائیں۔

اسلام آباد میں ماحول کو خوبصورت بنانے کے لیے کام کرنے والے ری کلیمنگ گرین گروپ کے ممبر مومی سلیم نے بتایا کہ بدقسمتی سے کچھ ہی عرصہ میں ہم نے دیکھا کہ یہاں سے تینوں کچرا دان راتوں رات یہاں سے اکھاڑ دیے گئے۔

 کوڑے دان کو ہٹائے جانے پر شہریوں نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا المیہ ہی یہ ہے کہ یہاں کوئی انسٹی ٹیوشن نہیں ہے لیکن پھر بھی اگر کسی نے لگا ہی دیا ہے تو ہمیں یہ سوچنا چاہیئے کہ یہ کتنا اہم ہے۔

مارٹن کوبلر کی پاکستان دوستی اور ناکام ہونے والی ماحول دوست کوشش یہ بھی یاد دلاتی ہے کہ صفائی ایمان کا نصف حصہ ہے جس کا خیال ہمیں ہی رکھنا ہے۔

Martin Kobler

Tabool ads will show in this div