تاریخ میں پہلی بارعرب فٹبال کلب کااسرائیلی کھلاڑی سےمعاہدہ

ضیا سبع فی ماہ 9لاکھ17 ہزار روپے کمائیں گے
Oct 03, 2020
بشکریہ اوست
بشکریہ اوست
[caption id="attachment_2056941" align="alignright" width="800"] بشکریہ اے ایف پی[/caption]

معروف عرب فٹ بال کلب النصر نے اسرائیلی کھلاڑی ضیا سبع سے معاہدہ کرلیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تاریخ میں پہلی بار کسی عرب فٹ بال کلب کی جانب سے کسی اسرائیلی کھلاڑی کیساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات استور ہوئے۔

اس معاہدے پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور یو اے ای کے وزیرِ خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان نے دستخط کیے تھے۔

اسرائیلی کھلاڑی ضیا سبع کیساتھ دبئی کے فٹ بال کلب نے 2 سالہ معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے سے قبل فٹنس کیلئے ضیا سبع کا میڈیکل ٹیسٹ بھی لیا گیا۔ ضیا سبع فلسطینی نژاد کھلاڑی ہیں، تاہم وہ اسرائیل میں پیدا ہوئے۔

ضیا سبع نے اپنے پروفیشنل کیرئر کا آغاز سال 2012 میں اسرائیل کے شہر نتانیا کے فٹ بال کلب بیٹر نیس توبروک کلب سے کیا۔ بعد ازاں انہوں نے تل ابیب کے فٹ بال کلب 'مکابی' سے معاہدہ کر لیا تھا۔

ضیا سبع قبل ازیں چین کے سپر لیگ کلب گوانگ زو آر اینڈ ایف کے لیے کھیلتے رہے ہیں۔ چین کے گوانگ زو کلب سے معاہدے سے قبل وہ مکابی پییخ تیکوا، مکابی نیتن وا اور ہوپل بیئر السبع فٹ بال کلب کے لیے کھیلتے رہے ہیں۔

چین کی سپر لیگ میں انہوں نے 36 میچز میں 18 گول کیے تھے۔ جب کہ اسرائیل کی پریمیئر لیگ میں انہوں نے 18 میچز میں 5 گول کیے تھے۔ النصر نے ضیا سبع کے علاوہ بھی تین کھلاڑیوں سے معاہدے کیے ہیں جن میں مختلف ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں۔ النصر 20-2019 کا سیزن کرونا وائرس کی وجہ سے منسوخ ہونے سے قبل چھٹے پوزیشن پر تھی۔ نیا سیزن آئندہ ماہ شروع ہوگا۔

Tabool ads will show in this div