شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد ہلاک

ایک گرفتار

شمالی وزیرستان میں پاکستان آرمی کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے بارودی سرنگیں بنانے کے ماہر سمیت 2 اہم دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مطلوب دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں میں سمیت مقامی لوگوں کے قتل، اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔

Tabool ads will show in this div