سابق سی ای او کےالیکٹرک معاون خصوصی مقرر
کےالیکٹرک کے سابق چیئرمین بھی رہ چکے ہیں
کے الیکٹرک کے سابق سی ای او تابش گوہر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پاور مقرر کر دیے گئے۔
وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد تابش گوہر کی بطور معاون خصوصی برائے پاور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تابش گوہر کے الیکٹرک کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) اور چیئرمین رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر کئی سیاسی جماعتیں کےالیکٹرک کےخلاف احتجاج کرتی رہی ہیں۔