دنیا کی تیسری بڑی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار بند
الیکٹرانک ٹریڈنگ سسٹم میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا
دنیا کی تیسری بڑی اسٹاک مارکیٹ ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں طویل عرصہ بعد اچانک کاروبار بند ہوگیا۔
ایشیاء کی بڑی مارکیٹس میں سے ایک ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں یہ واقعہ الیکٹرانک ٹریڈنگ سسٹم میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں دنیا کی تیسری بڑی ٹریڈ مارکیٹ کو بند کرنا پڑا۔
سروس کے اچانک بند ہونے سے سرمایہ کار مایوس نظر آئے، سرمایہ کار امریکا میں پہلی صدارتی بحث کے بعد حصص خریدنے کے خواہاں تھے مگر انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب جاپانی وزیراعظم یوشی ہیدا سوگا نے ڈیجیٹل تبدیلی کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔
سن 1999ء کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پورا دن ایشیاء کی بڑی ٹریڈ مارکیٹ کا کاروبار بند رہا۔