امريکا ميں بجلی کی لوڈشيڈنگ نہیں ہوتی
امريکا ميں بجلی کی لوڈ شيڈنگ نہیں ہوتی ہے۔ بارشوں اور طوفانوں کے باوجود بجلی بند نہیں کی جاتی ہے۔
امريکا میں بارشیں زوروں پر ہوتی ہیں۔ يہاں بھی طوفان آتے ہيں اوربجلی کے پول اوربجلی کے تار بھی لگے ہوئے ہيں۔ تاہم یہاں بجلی نہیں جاتی ہے۔
امریکا میں بجلی بنانے والی کئی پرائيوٹ کمپنياں ہيں۔ان ميں بہترسے بہتر خدمات دینے کےلیےمقابلہ رہتا ہے۔زيادہ سے زيادہ صارفين کا دل جيتنے کے ليے زيادہ سے زيادہ رعايت دی جاتی ہے اوربہترسے بہتر سروس مہيا کی جاتی ہے۔
حکومت صرف اُن ہی کمپنیوں کولائسنس جاری کرتی ہے جن کا بيک اپ پلان سب سے اچھا ہوتا ہے اور2 سے 3 باروہ ہنگامی صورتحال سے نمٹ سکتے ہوں۔
يہاں لکڑی کے پول نصب ہوتے ہیں جن پرکاپر کے وائرہوتے ہيں جنہيں آئے دن جانچا جاتا ہے۔اس سے بھی بڑھ کرٹاؤن پلاننگ کا کرداراہم ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ يہاں صارفين کو سولر پينل نسب کرنے کی پيشکش کی جارہی ہے۔اس طریقہ کار سے جواضافی بجلی پيدا ہوگی،صارفين کواس کی رقم دينے سے لينے کی سہولت مل سکتی ہے۔