اوکاڑہ: نوجوان پر تشدد کرنے والے 2ملزمان گرفتار

مارپیٹ کی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی

Okara

اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 لڑکوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

نوجوان کو مار پیٹ کی فوٹیج منظر عام آئی تھی جس میں معظم اور دانش نامی لڑکوں نے اپنے ڈیرے پر بولا کر ڈنڈوں اور مکوں سے کاشف نامی نوجوان کی مارپیٹ کی۔

فوٹیج میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے واضح طور پر دیکھا گیا ہے۔

پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے تفشیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ باقی ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Tabool ads will show in this div