کراچی دو دریا: گاڑی سے سابق کور کمانڈر کراچی کی لاش برآمد

لاش پی این ایس شفا منتقل

کراچی میں دو دریا کے پاس سے پولیس نے گاڑی سے لاش برآمد کی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاش سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر علی عثمانی کی ہے۔

پولیس کے مطابق مظفر عثمانی کی گاڑی تحويل ميں لے کر لاش پی این ایس شفاء منتقل کردی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مظفر عثمانی کا انتقال گاڑی چلاتے ہوئے ہارٹ اٹيک سے ہوا۔

واضح رہے کہ مظفر عثمانی سال 1999 میں لگنے والے مارشل کے دوران کور کمانڈر کراچی تھے۔ انہیں ان کی بہترین پیشہ وارانہ خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری سے بھی نوازا گیا۔

ریٹائرڈ مظفر عثمانی سال 1966 سے 2001 تک پاک فوج سے وابستہ رہے اور لیفٹننٹ جنرل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ وہ وائس چیف آف جنرل اسٹاف اور کور کمانڈر بہاول پور جیسے اہم عہدوں پر بھی تعینات رہے۔

مرحوم مظفر علی عثمانی کا تعلق 36 پی ایم اے لانگ کورس سے تھا۔ وہ 18 اکتوبر 2001 میں ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ انہوں نے سال 1966 میں 10 فرنٹیئر فورس میں کمیشن حاصل کیا۔

DEAD BODY

Do darya

MUZAFFAR USMANI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div