لاہور: شیرا کوٹ سے 2 سالہ بچے کی لاش برآمد
دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج
لاہور سے 28 ستمبر کو لاپتا ہونے والے 2 سالہ بچے کی لاش شیرا کوٹ کے علاقے سے برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق بچہ ایان 2 روز قبل گھر کے باہر کھیلتے ہوئے پُر اسرار طور پر لاپتا ہوگیا تھا۔ بچے کے دادا کا کہنا ہے کہ ہر جگہ تلاش کرنے کے باوجود پوتا نہیں ملا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش گزشتہ بدھ کی رات سڑک سے ملی ہے۔ پولیس نے بچے کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، جلد واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
مقتول بچے کے دادا کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بچے کے والد مظفر روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہے۔
DEAD BODY
تبولا
Tabool ads will show in this div