وزیراعظم کا معاشی وژن، اٹک میں مرغیاں تقسیم

ایک مرغا اور پانچ مرغیاں ایک ہزار روپے میں

وزیراعظم عمران خان کے معاشی وژن کے تحت اٹک میں گھریلو مرغیوں کے منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے۔ ايک مرغا اور پانچ مرغياں صرف ايک ہزار پچاس روپے ميں مل رہی ہیں۔ شہريوں نے منصوبے کو بہترين قرار دے ديا۔

وزیراعظم کے منصوبہ برائے گھریلومرغبانی کے تحت اٹک میں قرعہ اندازی کےذریعے کم آمدنی والے طبقے کو مرغیاں دی گئیں ۔اگلے دو روز میں مزید پانچ اضلاع میں دی جائیں گی،

ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹاک لائیو ڈاکٹرعاصم رفیق کا کہنا ہے کہ اٹک میں آج تین سو، حسن ابدال میں اور حضرو میں پچاس پچاس تقسیم کیے جارہے ہیں جبکہ آئندہ تحصیل جنڈ، پنڈی گھیپ اور فتح جنگ میں یونٹ تقسیم کیے جائیں گے۔

متوسط طبقے کا کہنا ہے کہ اس سے پولٹری بزنس کو فروغ حاصل ہوگا۔ ایک شہری نے بتایا کہ وزیراعظم کا یہ بہت اچھا پروگرام ہے جس سے غریبوں کا فائدہ ہو رہا ہے۔ مرغیاں تھوڑی سستی ملتی ہیں اور ایک ماہ بعد انڈے دینا شروع کردیتی ہیں۔

مرغیاں خریدنے کے لیےآنے والے کہتے ہیں کہ انڈوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے محکمہ لائیو اسٹاک مرغیوں کی صحتمند خوراک کا بھی انتظام کرے۔

ایک شہری نے بتایا کہ مرغیوں کی خوراک مہنگی ہے، جس طرح جانوروں کے لیےاسپتال ہیں، اس طرح پرندوں کے بھی اسپتال ہونے چائیں تاکہ ہم کال کریں تو آکر ویکسینیشن کردیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خوشحال پروگرام کے تحت گھریلو مرغبانی کے فروغ سے نہ صرف روزگار مہیا ہوگا بلکہ غذائی کمی بھی دور ہوگی۔

IMRAN KHAN

Economic Policy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div