ایم کیو ایم کیساتھ اب بھی بہترین تعلقات ہیں،شرجیل میمن

اسٹاف رپورٹ
کراچی : سندھ کے وزير بلديات شرجيل ميمن نے کہا ہے کہ کراچی کو عالمی سطح پر خوبصورت شہر بنانے اور مکينوں کو جديد سہوليات دينے کیلئے عالمی معيار کے منصوبے شروع کيے جا رہے ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ ايم کيو ايم اتحادی رہی ہے، اس وقت بھی بہترين ورکنگ رليشن شپ ہيں۔

شرجيل ميمن کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات ہيں، شہر کے ميگا پروجيکٹس کیلئے ايم کيوايم کو اعتماد ميں ليکر چليں گے۔ وزير بلديات کا کہنا تھا کہ شہريوں کی سہولت کیلئے کراچی ميں جديد سفری سہوليات، اوور ہيڈ اور انڈر پاس کا نيٹ ورک بچھايا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ جديد تفريحی منصوبے بھی سندھ حکومت کی ترجيحات ميں شامل ہيں۔ سماء

marriage

festival

Bhutto

democrats

Tabool ads will show in this div