نیب کامقصدسیاستدانوں کی بےعزتی کرنا ہے،شاہدخاقان

نیب کارروائیوں کو سیاسی انتقام قراردے دیا
Sep 30, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/09/MA-Shahid-Khaqan-Abbasi-Sot-New-30-09.mp4"][/video]

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی نیب راولپنڈی میں پیشی ہوئی۔ان سےایم ڈی منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی تعیناتی سےمتعلق 1 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔لیگی رہنما نے معاملے کو سیاسی انجینرنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ساری تعیناتیاں غلط ہیں توچئیرمین نیب کی تعیناتی کا کیس بھی بنادیا جائے۔

بدھ کونیب راولپنڈی کی طلبی پرشاہد خاقان عباسی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔ ان سے 1 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اورایم ڈی کی تعیناتی سمیت دیگر معاملات پر سوالات کئے گئے۔ سابق ایم ڈی منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی تعیناتی کا معاملہ زیرغور آیا اورسجاد کھوکھرکےاثاثوں سے متعلق سوالات کئے گئے۔

شاہد خاقان نے تحقیقاتی ٹیم کو متعلقہ ریکارڈ پیش کردیا۔بیان قلمبند کرانے کے دوران نیب ٹیم نے سوال پوچھنا شروع کیے تو لیگی رہنما نے تحریری سوالنامے پر اصرار کیا اورموقف اپنایا کہ سجاد کھوکھر کی تعیناتی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی گئی تھی۔

پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتےہوئے سابق وزیراعظم  نے نیب کارروائیوں کو سیاسی انتقام قراردے دیا اور کہا کہ نیب کا مقصد سیاستدانوں کی بے عزتی کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک نیب ہوگا اس ملک میں کوئی کام نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو شاہد خاقان کیخلاف پہلے بھی ایل این جی سمیت 2 ریفرنسز دائر کرچکا ہے۔

shahid khaqan

Tabool ads will show in this div