کراچی کولندن يا پيرس نہيں بلکہ بہتربنائيں گے،افتخارشلوانی

سرجانی سےنمائش تک گرين لائن منصوبےکاانفرااسٹرکچرمکمل

ايڈمنسٹريٹر کراچی افتخار شلوانی نےکہا ہے کہ سرجانی سے نمائش تک گرين لائن منصوبے کا انفرا اسٹرکچر مکمل کرليا گيا ہےاورجلد بسیں بھی تيار ہوجائيں گی۔

سماء سے بات کرتے ہوئے افتخارشلوانی نے کہا کہ کراچی میں نمائش سے ٹاور تک ٹرام چلانے کےمنصوبہ ہے۔انھوں نے بتایا کہ ٹاورسے شاہين کمپلکس تک بھی ٹرام چلائيں گے۔

ايڈمنسٹريٹرکراچی نے بتایا کہ سرجانی سےنمائش تک گرين لائن منصوبےکاانفرااسٹرکچرمکمل ہوگيا ہے،منصوبےکی بسیں بھی تيارہوجائيں گی۔ ايڈمنسٹريٹرکراچی نے واضح کیا کہ کراچی کولندن يا پيرس نہيں بلکہ بہتر بنائيں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ شہر کی 104سڑکوں اورفلائی اوورزکوبھی بہتربنائيں گے۔انھوں نے بتایا کہ سالڈ ویسٹ،پانی کی مسائل اور پبلک ٹرانسپورٹ کےمسائل حل کرنے کو لیے کوشاں ہیں۔ انھوں یہ بھی کہا کہ کراچی والوں کو سبز باغ نہیں دکھاسکتا، جو اختیارات ہیں، ان کے مطابق مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

Tabool ads will show in this div