ٹیسٹ رینکنگ، یاسر شاہ نمبر ون اسپنر
دبئی : آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، انگلینڈ کے 'جو روٹ' بیٹنگ میں پہلے نمبر پر آگئے، بولنگ میں یاسر شاہ دنیا کے نمبر ایک اسپنر بن گئے۔
انگلینڈ کو شکست دینے کا انعام پاکستانی کرکٹرز کو مل گیا، آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری آگئی، یاسر شاہ ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، کیرئیر بیسٹ رینکنگ حاصل کرنے کے ساتھ یاسر شاہ نمبر ایک اسپنر بھی بن گئے، دبئی ٹیسٹ کے مین آف دی میچ وہاب ریاض کو بھی لمبی ترقی مل گئی، ذالفقار بابر ٹاپ 40 بولرز میں آگئے۔
بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ نے پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی، یونس خان چھٹے سے پانچویں نمبر پر آگئے، مصباح الحق گیارہویں نمبر پر پہنچ گئے، اسد شفیق نے کیرئیر بیسٹ 12 واں نمبر حاصل کرلیا۔ سماء
ENGLAND
Test Ranking
تبولا
Tabool ads will show in this div