مظفرگڑھ: مسافر بس پل سے گرگئی، 3افراد جاں بحق

حادثے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے، ریسکیو

مظفر گڑھ میں ملتان روڈ پر تیز رفتار مسافر بس پل سے نیچے گر گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

نجی کمپنی کی مسافر بس ڈیرہ غازی خان سے ملتان جارہی تھی کہ تلیری نہر کے قریب فلائی اوور سے نیچے گر گئی، حادثے کی اطلاع پر ریسیکو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بس سے نکالا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال اور ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔

گہرائی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، بس میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کیلئے ریسیکو آپریشن جاری ہے۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ ٹائر پھٹنا بتایا جارہا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

MUZAFFARGARH

Tabool ads will show in this div