نوشہرہ:اکبرپورہ میں مارٹرگولہ پھٹنےسے5افرادجاں بحق

علاقےمیں خوف و حراس

نوشہرہ کےعلاقےاکبرپورہ میں دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور1 زخمی ہوگیا۔

منگل کو ہونے والے اس واقعے میں پولیس کےمطابق وقوعہ مقامی لوگوں کو دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کوکباڑ میں بیچنے کے دوران پیش آیا۔

دھماکےکی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔وقوعہ کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اورمتاثرہ مقام کوشواہد اکھٹا کرنےکیلئے بند کردیا گیا۔

جاں بحق افرادکومیاں راشد میموریل اسپتال پبی منتقل کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفسرکیپٹن(ریٹائرڈ)نجم الحسنین نےموقع پر پہنچ کر شواہد کا جائزہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات واقعات کا جائزہ لینے کے بعد واضح ہوگا کہ مارٹر گولہ پھٹنے کے اصل محرکات کیا تھے۔ وقوعہ میں جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

NAUSHERA

Tabool ads will show in this div