'پاک بھارت سیریز کی گیند اب بھارت کے کورٹ میں ہے'
دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کہتے ہے کہ پاک بھارت سیریزکی گیند اب بھارت کے کورٹ میں ہے، سیریز کے انعقاد کا فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔
دبئی میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت سے سیریز نہ ہوئی تو 3 ملکی سیریز کھیلیں گے، جبکہ سہ ملکی ایک روزہ میچوں کی میزبانی کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پچھلے ہفتے پی سی بی کے حکام بھارتی کرکٹ بورڈ سے مذاکرات کے لیے ممبئی گئے تھے جہاں انتہاپسند ہندو تنظیم شیو سینا نے بی سی سی آئی کے دفتر پر دھاوا بول دیا تھا، جس کے سبب مذاکرات نہ ہوسکے۔
انتہا پسندوں کی جانب سے اس رویے کے بعد پاکستانی امپائر علیم دار اور فلمی اداکار فواد خان اور مائرہ خان کو دھمکیاں دی گئی جس کے بعد ان ملک کو چھوڑ کر وطن واپس آنا پڑا۔ سماء