کوئٹہ میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، پولیس
Sep 28, 2020

News-in-Brief-Urdu

کوئٹہ میں مسلح افراد کی  فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے چکی شاہوانی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت 28 سالہ نعیم اقبال ولد میر حسن اور 4 سالہ لیاقت ولد اکبر کے ناموں سے ہوئی ہے، لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج  کرکے ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی، سی سی ٹی وی کمیروں کی مدد سے بھی ملزمان کی تلاش کی جاری ہے۔

Tabool ads will show in this div