ملک میں 15 نیشنل پارکس پر کام شروع

عوام کے لیے کھول دیا جائے گا

ملک میں 15 نیشنل پارکس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان جلد ہی گلگت بلتستان میں دو بڑے نیشنل پارکس کا افتتاح کریں گے۔

بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت پورے ملک میں 15 نیشنل پارکس بنانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔گلگت بلتستان میں ہندرب اورنانگا پربت میں بڑے نیشنل پارکس منصوبے کا حصہ ہیں۔بلوچستان کے قریب سمندری جزیرے استولا میں بھی نیشنل پارک کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

نئے پارکس کیساتھ اس پروگرام میں مارگلہ نیشنل پارک کیساتھ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کچھ پُرانے پارکس کی تزئین و آرائش بھی دوبارہ کی جائے گی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف، ایف او اے اور آئی یو سی این جیسے عالمی ادارے ان پارکس کی مکمل مانیٹرنگ بھی کرینگے۔

National Park

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div