عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئےہیں،بلاول
حکومت کو جو کرنا ہے کرلے

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگی صدر شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور حکمراں جماعت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔
شہباز شریف کی گرفتاری پر فوری رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے وابستہ سیاست دانوں کو نوٹس بھیجنا عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ عمران خان نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرنا بند کریں۔
اس موقع پر انہوں نے وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کو فی الفور رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو کرنا ہے کر لے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سفر نہیں رکے گا۔
ZARDARI
BILAWAL BHUTTO
APC2020
تبولا
Tabool ads will show in this div