اندرون سندھ سےآنےوالی پارٹی کراچی پرتوجہ نہیں دیتی،عمران

پاکستانی حکومت بارڈر مارکیٹ کھولنے کی تیاری کر رہی ہے
Sep 28, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/09/Pm-Imran-Khan-Speech-Bajor-Ptv-28-09.mp4"][/video]

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اسی لیئے خراب ہیں کہ اندرون سندھ سے آنے والی پارٹی کراچی پر توجہ نہیں دیتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں عمائدین سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے برے حالات اسی وجہ سے ہے، کہ اسے لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔ يہ پارٹی اندرون سندھ کيلئے ڈويلپمنٹ کرتی ہے۔ پنجاب ميں ن ليگ کا گڑھ سينٹرل پنجاب تھا۔ آج سے پہلے ن ليگ ڈويلپمنٹ ايک ہی جگہ پر لے جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ ترقی ميں پيچھے رہ جانے والے علاقوں پر توجہ ديں۔ دشمن نہیں چاہتا کہ قبائل علاقوں اور خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں کا انضمام ہو۔ دشمن اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے دہشت گردوں کو فنڈز بھی دے رہا ہے۔ ہر حکومت کا ایک نظریہ ہوتا ہے، ہمارا نظریہ ریاست مدینہ ہے، کمزور طبقے کو اوپر لانا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے، مدینہ میں دنیا کی پہلی فلاحی ریاست بنائی گئی، ریاست مدینہ میں بوڑھوں، بیواؤں اور غریبوں کی ذمہ داری لی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت بارڈر مارکیٹ کھولنے کی تیاری کر رہی ہے۔ امن کی بات چیت آگے بڑھے گی تو قبائلی علاقے میں تجارت کے حوالے سے بڑی تبدیلی آئے گی۔ قبائلی علاقے خیبرپختونخوا کا حصہ بنے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہر قسم کی مدد کی جائے گی۔

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div