مظفرگڑھ: ایک شخص کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

اہلکار نے اپنے کزن کو گولی مار کر قتل کیا

مظفرگڑھ کے علاقے شہر سلطان میں ایک شخص کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

پیر 14 ستمبر کو دکان کے باہر سوئے حبیب اللہ کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔ اندھے قتل کی واردات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ محمد حسن اقبال نے شہر سلطان پولیس کو واردات ٹریس کرنے کا ٹاسک دیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیقات کی تو پولیس اہلکار ہی قاتل نکلا۔

پولیس اہلکار عباس کا اپنے کزن حبیب اللہ سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ پولیس اہلکار قتل کرنے کے بعد واپس پولیس لائن اپنی ڈیوٹی پر چلا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان خرم ریاض کھر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فرانزک سائنس ایجنسی کی مدد سے 10 روز میں قتل کی واردات ٹریس کرکے قاتل کو گرفتار کیا۔

ملزم کو 2008 میں سرکاری بینک ڈکیتی میں ملوث ہونے کی بنا پر نوکری سے برخاست کردیا تھا۔ کچھ عرصہ قبل سروس ٹریبونل سے بحال ہوکر آیا تھا جبکہ سروس سابقہ ریکارڈ کی وجہ سے ملزم کو پولیس لائن میں متعین کیا ہوا تھا۔

MUZAFFARGARH

Tabool ads will show in this div