ٹک ٹاک پرایان علی کی پہلی ویڈیو

سابق سُپرماڈل کرنسی اسمگلنگ کیس میںملوث ہیں
Sep 28, 2020
[caption id="attachment_269001" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث سابقہ سُپرماڈل ایان علی نے ٹوئٹراورانسٹاگرام پرایکٹو ہونے کے بعد معروف ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پربھی انٹری دے دی ہے۔

انسٹاگرام پرایان علی نے فالوورزکو اس حوالے سے بتاتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو پالتو کتے گریمی کے ساتھ بنائی ہے۔

ایان نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا " مجھے ٹک ٹاک پرفالو کریں اور میرے ڈیبیو البم میں سے اپنے پسندیدہ گانے پر ٹک ٹاک ویڈیو بنائیں"۔

انہوں نے اگست 2020 میں 5 سال کی محنت کے بعد 8 انگریزی گانوں پرمشتمل اپنا البم "نتھنگ لائک ایوری تھنگ " ریلیز کیا تھا۔

اس سے قبل ایان علی اپنی آمدن کا نصف حصہ فلاحی کاموں کیلئے وقف کرنے کا اعلان کرچکی ہیں۔

ايان علی کو سال 2015 میں دبئی روانگی سے قبل بینظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ اسلام آباد سے 5 لاکھ ڈالرز سے زائد کرنسی لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔اس کیس میں تقریبا 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں، تاہم 2017 میں دبئی جانے کے بعد سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

مارچ 2019 میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر آخری بارٹویٹ کرنے والی ماڈل کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد سے میڈیا سے دور تھیں اورجولائی 2020 میں انہوں نے ٹوئٹرپرواپسی کی تھی۔

دوسری جانب 8 ستمبر2020 کو منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے وکالت نامہ واپس لے لیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کسٹم حکام کی اپیل پر سماعت کے دوران سردار لطیف کھوسہ کے معاون وکیل نے وکالت نامہ واپس لینے کی استدعا کی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ معاون وکیل کا کہنا تھا کہ ایان علی اشتہاری ہیں اور وہ خود پیش ہوکر صفائی دیں گی۔

واضح رہے کہ کسٹم کی خصوصی عدالت نے ایان علی کےخلاف انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت انکوائری کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد اس فیصلے کیخلاف کسٹم حکام نے اسلام آؓباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

Tabool ads will show in this div