کراچی: مسجد میں پیش امام پر ایک شخص کا حملہ

سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
فوٹو: سی سی ٹی وی اسکرین شارٹ
فوٹو: سی سی ٹی وی اسکرین شارٹ
[caption id="attachment_2052331" align="alignnone" width="800"] فوٹو: سی سی ٹی وی اسکرین شارٹ[/caption]

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں مسجد میں پیش امام پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹيج منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمازی کے روپ ميں موجود ملزم حملہ آور ہوا تو نمازیوں نے اس شخص کو پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق حملہ مغرب کی فرض نماز کے بعد ہوا جس میں قاری معمولی زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا کہ شہریوں کے تشدد سے حملہ آور شدید زخمی ہے اس لیے ہوش میں آنے کے بعد ہی ملزم کا بیان قلم بند کریں گے۔

واقعہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

MOSQUE

Tabool ads will show in this div