کراچی:ايم نائن موٹروےحادثہ،جاں بحق افرادکی تعداد18ہوگئی

واقعے کا مقدمہ نوری آباد تھانے ميں درج

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/09/M9-Accident-0800-Khi-Pkg-27-09-ZOHAIB.mp4"][/video]

کراچی ميں ہفتے کی رات ايم نائن موٹروے پر وين حادثے ميں جاں بحق افراد کی تعداد18 ہوگئی ہے۔حادثہ آگے چلنے والی گاڑی کا بونٹ ٹوٹنے کے باعث پيش آيا۔متاثرہ وين کے ڈرائيور کے مطابق کوئی بڑی چيز اگلے ٹائروں کے نيچے آئی تو وين کا توازن بگڑگيا۔حادثے کا سبب بننے والے مبينہ گاڑی کی فوٹيج سامنے آنے پر گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی ہےجبکہ واقعے کا مقدمہ نوری آباد تھانے ميں درج کر ليا گيا۔

ہفتے کی رات نوری آباد کے قریب ايم نائن موٹروے پر ٹریفک حادثے میں جاں بحقافراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔حادثے میںزخمی وین ڈرائیور نے بتایا کہاچانک کوئی بڑی چیز اگلے ٹائروں کے نیچےآئی تو وین کا توازن بگڑ گیا اور حادثہ ہوا۔

حادثہ کا سبب بنے والی مبینہ گاڑی کی فوٹیج بھی سامنےآگئی ہے۔بغیر بونٹ سفید کار نے لیاری ایکسپریس وےپر بھی سفر کیا۔ تفتیشی حکام حادثے کار سے معلومات حاصل کر رہے ہیں ۔ موٹروے پوليس کا کہنا ہے ممکنہ طور پر  گاڑی کا ڈرائيور بونٹ بند کرنا بھول گيا تھا۔

موٹر وے پولیس نے گاڑی کے قريب سے ملنے والا بونٹ کوراورمتاثرہ وين سے ملنے والا مسافروں کا سامان تحويل ميں لے ليا جبکہ حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میںنوری آباد تھانے میں درج کر لیا گیا۔

جاں بحق ہونےوالوں ميں سے3کی ميتيں ورثاکےحوالے کردی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونےوالے تينوں افراد حيدرآبادکےرہائشی تھے۔لاشوں کےڈی اين اےسيمپل لينےکےبعد15ميتيں سردخانےميں موجود ہیں۔

TRAFFIC ACCIDENT

Tabool ads will show in this div