کراچی: ڈیفنس کی کچرا کنڈی سے 3انسانی کھوپڑیاں، ہڈیاں برآمد

جانچ کیلئے ہڈیاں جناح اسپتال منتقل
[caption id="attachment_1993041" align="alignnone" width="800"]KARACHI SINDH POLICE فوٹو: آن لائن[/caption]

کراچی میں ڈیفنس فيز ون سے تين انسانی کھوپڑياں اور ہڈیاں ملی ہیں جس کے باعث علاقے ميں خوف ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق ہڈیاں ڈفینس فیز ون کی کچرا کنڈی سے ملیں جو کہ کئی سال پرانی لگتی ہیں۔ ممکن ہے ہڈياں میڈیکل طلبا کی پریکٹس ميں استعمال ہوئی ہوں۔

ڈيفنس فيز ون کے رہائشی نے بتايا کہ بچے کھيل رہے تھے اور ہڈيوں پر انہی کی نظر پڑی جس سے وہ خوف زدہ ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ون فائيو پر دی جس کے بعد پوليس پہنچی اور ہڈياں تحويل ميں لے ليں۔

پولیس نے ہڈیاں تحویل میں لے کر جانچ کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیں۔

Tabool ads will show in this div