جعلی اکاؤنٹس کیس:زرداری،فریال تالپورپرفردجرم عائدہوگی

سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج 28 ستمبر کو جعلی اکاؤنٹس کیس کے 3 مختلف ریفرنسز اور فریال تالپور پر ایک نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد ہوگی۔

اسلام آباد سے نمائندہ سما سہیل راشد کے مطابق احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ، پارک لین اور ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس میں نامزد تمام ملزمان کو بھی آج پیر 28 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے۔ اس موقع پر فریال تالپور، حسين لوائی اور ديگر کو بھی فرد جرم پڑھ کر سنائی جائے گی۔

سابق صدر آصف زرداری پر منی لانڈرنگ اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں آج پہلی بار، جب کہ پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس کے تحت دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔ منی لانڈرنگ کیس میں ملزمان پر جعلی اکاؤنٹس کھول کر اربوں روپے کی غیرقانونی منتقلی کا الزام ہے۔

پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر بطور صدر پاکستان، نیشنل بینک حکام پر اثر انداز ہو کر اپنی بے نامی کمپنی کو قرض دلوانے، ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں ہریش کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکے دے کر کِک بیکس کی رقوم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے وصول کرنے کا الزام ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کے کُل 4 ریفرنسز میں ملزم نامزد ہیں۔ توشہ خانہ ریفرنس میں اُن پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

کیس میں نامزد ملزم انور مجید کیلئے کراچی میں ویڈیو لنک کا انتظام کیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان ذاتی حیثیت ميں احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

ZARDARI

FAKE ACCOUNTS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div