سیاسی حل تک طالبان جنگ نہیں روکیں گے،زلمے خلیل زاد

طالبان کا تیار ہونا غیرمعمولی بات نہیں
بشکریہ اے ایف پی

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سیاسی حل تک جنگ بندی کسی صورت نہیں رکے گی، اس کیلئے دونوں جانب سے رویوں میں لچک پیدا کرنی ہوگی۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی مندوب برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیاسی سمجھوتہ ہونے تک طالبان جامع اور مستقل جنگ بندی پر کسی بھی صورت تیار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تنازعات کا شکار ممالک اور حصوں میں بھی ایسا ہی ہوتا چلا آرہا ہے، اس لیے مستقل جنگ بندی پر طالبان کا تیار ہونا غیرمعمولی بات نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجاویز سامنے آئیں تو طالبان پرتشدد واقعات میں کمی پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔ امریکا اس معاملے پر افغان حکومت اور طالبان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

TALIBAN

ZALMAY KHALILZAD

AFGAHNISTAN

Tabool ads will show in this div